اپوزیشن کے سیاسی پاور شو پر حکومت نے اہم فیصلہ کرلیا

اپوزیشن کے سیاسی پاور شو پر حکومت نے اہم فیصلہ کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( قذافی بٹ ) گوجرانوالہ میں اپوزیشن کا پاور شو، پنجاب حکومت بھی سرگرم، پنجاب حکومت اپوزیشن کے جلسے کی مکمل مانیٹرنگ کرکے رپورٹ وزیراعظم کو بھجوائے گی۔

پنجاب حکومت پی ڈی ایم کے جلسےکی مکمل رپورٹ تیار کر ے گی، پی ڈی ایم جلسے میں اندر اور باہر کتنے آدمی تھے مکمل رپورٹ لی جائے گی، کس پارٹی سے کتنے لوگ جلسے میں شریک ہوئے۔ مسلم لیگ ن، پیپلزپارٹی اور مولانا فضل الرحمن کی طرف سے کتنی تعداد میں کارکن آئیں؟؟ مکمل مانیٹرنگ کرکے رپورٹ وزیراعظم کو بھی پیش کی جائے گی۔

جلسے میں تمام اپوزیشن رہنماؤں کی تقریریں مکمل ریکارڈ کی جائیں گی، جلسے کے دوران امن عامہ کے حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب کو لمحہ بہ لمحہ رپورٹ دی جائے گی۔

دوسری جانب چیف سیکرٹری پنجاب، آئی جی پولیس اور صوبائی وزیر قانون نے محکمہ داخلہ کے کنٹرول روم کا دورہ کیا۔ اس دورے کے موقع پر صوبائی وزیر قانون راجہ محمد بشارت، چیف سیکرٹری جواد رفیق ملک اور آئی جی پولیس انعام غنی نے کنٹرول روم کے مختلف حصے دیکھے اور اب تک کی جلوسوں کی صورت حال کا جائزہ لیا۔

چیف سیکرٹری نے حکم دیا ہے کہ تمام جلوسوں کی لائیو مانیٹرنگ کی جائے اور گوجرانوالہ کے مرکزی جلسہ پر مکمل نظر رکھی جائے۔ چیف سیکرٹری نے اس موقع پر ڈی سی گوجرانوالہ نے فون ہر بات بھی کی۔ چیف سیکرٹری نے کنٹرول روم کے عملہ کی کارکردگی کو سراہا جبکہ یہ کنٹرول روم چوبیس گھنٹے کام کرے گا۔