سینئر وزیر علیم خان کو کورونا ہوگیا

سینئر وزیر علیم خان کو کورونا ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: سینر وزیر علیم خان کو بھی کورونا ہوگیا، سینئر وزیر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا، چغتائی لیب سے کروائی گئی رپورٹ میں علیم خان کو کورونا کی تصدیق، علیم خان مزید دو لیباٹری سے کورونا ٹیسٹ کروائیں گے۔

تفصیلات کے مطاب سینر وزیر علیم خان بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے، سینئر وزیر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے، چغتائی لیب سے کروائی گئی رپورٹ میں علیم خان  میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے،   علیم خان مزید دو لیباٹری سے کورونا ٹیسٹ کروائیں گے۔

 

یاد رہے ہے پنجاب کے 2 نامور وزراء بھی کورونا کی وبا کا شکار ہوگئے، دونوں وزراء  نے طبیعت کی ناسازی پر کورونا ٹیسٹ کروایا، اسلم اقبال نے گزشتہ شام تیز بخار کے باعث سرکاری ہسپتال سے کورونا ٹیسٹ کروایا جو مثبت آیا۔ 

 

ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر زراعت سید حسین جہانیاں گردیزی دفتری امور روٹین کے مطابق نبھاتے رہے، طبیعت کی ناسازی پر کورونا ٹیسٹ کروایا گیا جو مثبت آگیا، سید حسین جہانیاں گردیزی کورونا ٹیسٹ پازیٹو آنے کے بعد سے آئسولیشن میں چلے گئے ہیں تاہم وزیر زراعت سید حسین جہانیاں گردیزی نے کورونا سے صحت یابی تک تمام عوامی سرگرمیاں منسوخ کردیں جبکہ وزیر زراعت حسین جہانیاں گردیزی نے  ان سے ملاقات کرنیوالے تمام احباب کواپنے کورونا ٹیسٹ کروانے کی ہدایت کی ہے۔

 

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس انسانوں سے انسانوں میں منتقل ہوتا ہے، کورونا وائرس کی علامات میں سانس لینے میں دشواری، بخار، کھانسی اور نظام تنفس سے جڑی دیگر بیماریاں شامل ہیں، شہری کورونا وائرس سے بچنے کیلئے ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے اور گلے ملنے سے اجتناب کریں، گرم پانی پیئں اور ماسک استعمال کریں۔

 

 

 

Shazia Bashir

Content Writer