پی ڈی ایم کا سیاسی پاور شو، مریم نواز کی دبنگ تقریر

پی ڈی ایم کا سیاسی پاور شو، مریم نواز کی دبنگ تقریر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : مریم نواز کا اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ ( پی ڈی ایم) کے جلسے سے خطاب کہتی ہیں آج اس ماں کا مقدمہ لیکر آئی ہوں جو مہنگائی میں پس رہی ہے، کیا آج کاروبار کو تالے نہیں لگے ہوئے، آج غریبوں کا مقدمہ لے کر آئی ہوں۔

مسلم لیگ نواز کی نائب صدر مریم نواز نے گوجرانوالہ کے جناح سٹیڈیم میں پی ڈی ایم کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے ووٹ سے حکومت آنی اور جانی چاہیے اور کسی کو حق نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے ووٹ سے حکومت آنی اور جانی چاہیے اور کسی کو حق نہیں ہونا چاہیے، حساب کتاب عوام نے کرنا ہے کوئی اور کرتا ہے تو یہ طاقت اس سے چھیننا ہوگی۔

 آپ کہتے ہیں سارے ادارے ایک پیج پر ہیں لہٰذا عمران خان یاد رکھیں صفحہ پلٹتے دیر نہيں لگتی۔  حساب کتاب صرف عوام کو کرنا ہے، آٹا بھی چوری ہوتا ہے اور مارکیٹ سے غائب ہوتا ہے، پہلے غائب کردو اور  پھر قیمتیں بڑھاکر مارکیٹ میں لے آؤ ، یہ ہمیں سسیلین مافیا کہتے تھے، اب پتا چلا ہے مافیا کیا ہوتا ہے؟  
 

انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے مارے عوام کا مقدمہ لے کر آئی ہوں،  میں آج تاجروں کا مقدمہ لے کر آئی ہوں، ووٹ کو عزت نہیں ملتی تو عوام کا وہ حال ہو تا ہے جو آج سب کا ہو رہا ہے، آج کاروبار کو تالے نہیں لگے ہوئے؟

 سلیکٹرز نے جمہوریت کو چوراہے پر ذبح کیا ہے: مولانا فضل الرحمان

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم) کے  صدر مولانا فضل الرحمان نے کہا ہےکہ سلیکٹرز نے جمہوریت کو چوراہے پر ذبح کیا ہے اور  جمہوریت کے قتل کا مجرم کون ہے؟ تحریک اب چل پڑی ہے لہٰذا یہ سفر منزل پر جاکر ہی دم لے گا۔
 
جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم پاکستان کی سیاست کو مقید نہیں دیکھنا چاہتے اور سیاست کوکسی کی حاکمیت کا غلام نہیں دیکھنا چاہتے، ہم پاکستان کی سیاست کو قوم کے ہاتھوں میں دینا چاہتے ہیں، ووٹ پاکستان کےعوام کا حق ہے اور یہ حق چھینا گیا ہے، اس پرڈاکہ ڈالاگیا ہے، ہم اس حق کو عوام کے ہاتھ میں دینا چاہتے ہیں اس لیے عوام کو میدان میں آنا ہوگا۔ آج معاشی زبوں حالی انتہا کو پہنچ چکی ہے، جب ملک کی معیشت بیٹھ جاتی ہے تو وہ اپنے بقاکی جنگ لڑتا ہے، سویت یونین معاشی زبوں حالی کی وجہ سے دنیا کے نقشے سے مٹ گیا اور پاکستان اتنا طاقتور نہیں کہ وہ اپنے وجود کو برقرار رکھ سکے۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ تمام جماعتیں ایک صف میں کھڑے ہوں،  ہمیں ملک، آئین اور جمہوریت کوبچانا ہے، تحریک اب چل پڑی ہے، اب نہ رکے نہ تھمے گی، ہماری تحریک اس وقت رکےگی جب آئین کی بالادستی ہوگی، ملک کو چلانا ہے تو ذمے داری اورفرائض کے ساتھ چلانا ہےْاب عوام کا سمندر آئے گا، جعلی حکمران کو تخت پر بٹھایا ہے اس کا ذمہ دار کون ہے؟ سلیکٹرز نے جمہوریت کو چوراہے پر ذبح کیا ہے، جمہوریت کے قتل کا مجرم کون ہے؟ تحریک اب چل پڑی ہے، یہ سفر منزل پر جاکر ہی دم لے گا۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے جاتی امرا سے روانگی سے قبل کارکنوں سے خطاب کیا ،انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ووٹ کی عزت کیلئے باہر نکلیں ہیں،ووٹ کی عزت بچائیں گے۔  پی ڈی ایم کا گوجرانوالہ جلسہ، سئنیر نائب صدرمسلم لیگ ن لاہور غزالی سلیم بٹ کی جانب سے مریم نواز کے لئے ماچس فیکٹری شاہدرہ میں استقبالیہ کیمپ بکروں کا صدقہ بھی دیا گیا۔ استقبالیہ کیمپ میں مریم نواز کا پرتپاک استقبال کیا گیا پتیاں نچھاور کی گئی۔   مریم نواز کی آمد کے موقع پر لیگی رہنماوں نے پرجوش نعرے لگائے۔

اپوزیشن جماعتوں کے پہلے سیاسی پاور شو کی مناسبت سے شاہدرہ چوک میں ارکان اسمبلی ملک ریاض، سمیع اللہ خان، بلال یاسین اور مجتبی شجاع الرحمن کی میزبانی میں استقبالیہ کیمپ لگایا گیا۔ نوبت یہاں تک پہنچی کہ شاہدرہ چوک سے نیازی چوک تک ٹریفک کی روانی جام رہی۔ 


پی ڈی ایم آج مسلم لیگ ن کے گڑھ سمجھے جانے والے شہر گجرانوالہ کے جناح اسٹیڈیم میں جلسہ کرنے جا رہی ہے جس کے لیے انتظامات  مکمل کرلئے گئے ہیں ۔ پی ڈی ایم کے جلسے سے مریم نواز، بلاول بھٹو اور مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر جماعتوں کے قائدین بھی خطاب کریں گے۔

ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہونے پر کیپٹن ریٹائرصفدر ریلی سے دو گھنٹے قبل ہی استقبالیہ اسٹیج پرنمودار ہوگئے، کیپٹن صفدر نے ووٹ کو عزت دو اور ووٹ چور مردہ باد کےنعرے لگوائے۔ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے عوامی مسائل اور اپوزیشن کی آواز کو اجاگر کرنے پر سٹی فورٹی ٹو کو پسندیدہ چینل قرار دیا۔

مریم نواز نے ساتھ ہی مختلف ٹی وی سکرینز کی تصاویر بھی شیئرکیں جن میں بتایا گیا ہے کہ "جناح سٹیڈیم کی طرف پیدل جانیوالے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے ، سٹیلائیٹ ٹائون کی طرف سے آنیوالی سڑکوں پر مزید کنٹینرز لگا دیے گئے ہیں جبکہ گل روڈ ، منیر چوک ، سیالکوٹ روڈ اور  گوندنوالہ پھاٹک پر بھی کنٹینرز لگ چکے ہیں، راستے خاردار تار لگاکربھی بند کیے گئے ہیں"۔تصاویر میں کنٹینرز بھی واضح دیکھے جاسکتے ہیں۔

ریلیوں کے دوران ٹریفک پلان 

خیال رہے پی ڈی ایم جلسہ میں شرکت کے لیے ریلیوں کے حوالے سے سٹی ٹریفک پولیس نے ٹریفک ایڈوائزری پلان جاری کردیا ہے،سی ٹی او لاہور سید حماد عباد کا کہنا ہے کہ مریم نواز کی ریلی کے دوران شریف میڈیکل سٹی روڈ کو (مل پلی تا اڈا پلاٹ تک) عام ٹریفک کیلئے بند رکھا جائے گا، رنگ روڈ اڈا پلاٹ تا نیازی شہید چوک 12 بجے کے بعد حالات و واقعات کو مدنظر رکھتے ہوئے بند کیا جا سکے گا۔

جناح سٹیڈیم میں کارکنان کا جم غفیر امڈ آیا، میڈیا کیلئے الگ انکلوژر بنایا گیاہے، سات داخلی راستے بنائے گئے تھے ، تمام راستوں پر سخت سیکیورٹی تعینات کی گئی ، تین ہزار سے زائد پولیس اہلکار تین درجوں میں سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دیے جبکہ اس کے علاوہ 500 سیکیورٹی اہلکار گراونڈ کے اندر اور باہر سیکیورٹی پر تعینات رہے۔ 

Azhar Thiraj

Senior Content Writer