پولیس بے لگام، نیب عدالت میں صحافیوں پر تشدد، ڈی آئی جی کا نوٹس

پولیس بے لگام، نیب عدالت میں صحافیوں پر تشدد، ڈی آئی جی کا نوٹس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: عام شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنانے والے قانون کے رکھوالوں نے قانون کی دھجیاں اڑا دیں۔ پولیس اہلکار صحافیوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنانے لگے۔

            

نیب عدالت میں پیشی پر ڈیوٹی کرنے والے صحافیوں پر تشدد کے واقعہ کا ڈی آئی جی نے نوٹس لے لیا۔ ایس پی سکیورٹی کو انکوائری کرکے اہلکاروں کے خلاف کارروائی کرنے کے احکامات جاری کر دئیے۔     

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں صحافیوں پر پولیس اہلکاروں کی جانب سے تشدد کی ویڈیوز منظر عام پر آنے کے بعد ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان نے پر زور مذمت کی ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے ایس پی سکیورٹی محمد نوید کو انکوائری آفیسر مقرر کر دیا ہے اور دو روز میں واقعہ کی مکمل رپورٹ دینے کی ہدایت کر دی ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان کا کہنا تھا کہ پیشہ ورانہ فرائض انجام دینے والے صحافیوں سے بدسلوکی ناقابل برداشت ہے۔ رپورٹ کی روشنی میں ذمہ داران کے خلاف محکمانہ کارروائی ہوگی۔

Shazia Bashir

Content Writer