ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سلمان بٹ، فواد عالم کو ٹیسٹ، احمد شہزاد کو ٹی 20 کیلئے موقع دینے کا امکان

سلمان بٹ، فواد عالم کو ٹیسٹ، احمد شہزاد کو ٹی 20 کیلئے موقع دینے کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حافظ شہباز علی: دورہ آسٹریلیا کے لئے ٹیسٹ اور ٹی ٹونٹی میچز کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کی تشکیل کے لئے اہم اجلاس کل فیصل آباد میں ہوگا، سابق کپتان سلمان بٹ، فواد عالم کے نام ٹیسٹ اسکواڈ جبکہ احمد شہزاد کو ٹی ٹونٹی اسکواڈ میں ایک موقع دئیے جانے کاامکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق دورہ آسٹریلیا کے لئے قومی ٹیسٹ اورٹی ٹونٹی اسکواڈ کی تشکیل پر ہیڈ کوچ و چیف سلیکٹر مصباح الحق تمام صوبائی ٹیموں کے ہیڈ کوچز سے مشاورت کریں گے۔اس سلسلے میں تمام صوبائی کوچز کا اجلاس فیصل آباد کے مقامی ہوٹل میں ہوگا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں قائد اعظم ٹرافی میں کھلاڑیوں کی کارکردگی پر کوچز کی رپورٹس کا جائزہ لیا جائے گا، ذرائع کے مطابق سابق کپتان سلمان بٹ اور فواد عالم کے ساتھ ساتھ شان مسعود، سمیع اسلم،امام الحق اور عابد علی کے نام بطور ٹیسٹ اوپنر زیر غور ہیں۔

 فواد عالم، محمد رضوان ،عدنان اکمل، اسد شفیق ،عثمان صلاح الدین، محمد اشفاق کے بارے میں کوچز کی مثبت رپورٹ سامنے آئی ہیں۔جبکہ محمد عامر اور وہاب ریاض کی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد فاسٹ باولرز وقاص مقصود، عمران خان سینئر، موسی خان، بلاول بھٹی اور راحت علی کے ناموں پر غور کیا جائے گا جبکہ اسپنر ز میں آف اسپنر ولید احمد، لیفٹ آرم اسپنر محمد عرفان جیلر، ظفر گوہر اور محمد زاہد کے ناموں پر غور ہو گا۔

 ذرائع کے مطابق ٹی ٹونٹی اسکواڈ میں شعیب ملک اور محمد حفیظ کے ساتھ ساتھ احمد شہزاد جبکہ لیگ اسپنر عثمان قادر اور آل رائونڈر عامر یامین کے ناموں پر غور کیا جائے گا، چیف سلیکٹر و ہیڈ کوچ مصباح الحق تمام کوچز کے ساتھ مشاورت کے بعد دورہ آسٹریلیا لئے ٹیسٹ اور ٹی ٹونٹی اسکوا ڈ کا اعلان کریں گے۔

Shazia Bashir

Content Writer