احتساب عدالت میں پیشیوں سے قبل سکیورٹی کے سخت انتظامات

احتساب عدالت میں پیشیوں سے قبل سکیورٹی کے سخت انتظامات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمراسلم: احتساب عدالت میں پیشیوں سے قبل سکیورٹی کے سخت انتظامات، راستوں کو کنٹینرز اور خاردار تاریں لگا کر نوگو ایریا بنا دیا گیا، کسی بھی لیگی ورکرکو عدالت جانےکی اجازت نہ دی گئی، پولیس نے صحافیوں کو بھی تشدد کا نشانہ بناڈالا۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت نے خواجہ برادران، حمزہ شہبازاورشہبازشریف کی پیشی سے قبل سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے، ضلعی انتظامیہ کی جانب راستے کو کنٹینرز، خاردارتاریں اوربیریئر لگاکر بند کردیا گیا، ایم اے او کالج سے سیکرٹریٹ تک مکمل نو گو ایریا بنا دیا گیا۔

پولیس کی بھاری نفری بھی عدالت کے باہر اور اندر تعینات کی گئی تھی۔ کسی بھی سائل کومرکزی گیٹ سے اندر جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ لیگی کارکنان کو اندر جانے کی اجازت نہ ملنے پر پولیس اور کارکنان میں دھکم پیل بھی ہوئی۔ پولیس نے 2 لیگی خواتین کی اندرجانے کی کوشش بھی ناکام بنا دی۔

راستے بند ہونے سے شہریوں اور طالبعلموں کو مشکلات کا سامنا رہا۔ حمزہ شہبازکی آمد کے وقت پولیس کی جانب سے صحافیوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ پولیس نے فوٹوگرافر اورنجی چینل کے رپورٹرکوبھی تشدد کا نشانہ بنایا۔ اندرجانے کی اجازت نہ ملنے پرلیگی ورکر کی جانب سے احتجاج بھی ریکارڈ کروایا گیا۔

راستے بندہونے پرعلاقہ مکین اپنی گاڑیاں اورموٹرسائیکلیں دورپارک کر کے پیدل سفر کرتے رہے جبکہ سائلین کو بھی مقدمات کی سماعت میں مشکلات کا سامنا رہا۔

Shazia Bashir

Content Writer