(ملک اشرف) 458ماڈل کورٹس میں آج مجموعی طور پر 773 مقدمات کا فیصلہ کیا۔
آیک سو پہچتر ماڈل کورٹس نے قتل کے49اور منشیات کے113مقدمات یعنی162مقدمات کا فیصلہ سنا دیا۔تمام عدالتوں نے کل750گواہان کے بیانات قلمبند کیے۔جس کی تفصیل یوں ہے پنجاب میں قتل کے12اور منشیات کے61 کیسز کے فیصلے ہوئے۔ ایک مجرم کو سزائےموت7کو عمر قید کی سزا سنائی گئی جبکہ دیگر29 مجرمان کو کل29سال9 ماہ 10 دن قید اور3716700روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی۔
125سول ایپلٹ ماڈل کورٹس نے آج مجموعی طور پر 328دیوانی، فیملی اور رینٹ اپیلوں و درخوست نگرانی کے فیصلے کر دیے۔اسی طرح پاکستان بھر میں قائم ہونے والی160 ماڈل مجسٹریٹس عدالتوں نے283مقدمات کے فیصلے کر دیے۔ تمام عدالتوں نے589گواہان کے بیانات قلمبند کیے۔مجموعی طور پر 105مجرمان کو 121سال،2ماہ اور27دن قید اور 921706روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی۔