ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انٹرمیڈیٹ کے ناقص نتائج پر ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کا آغاز

انٹرمیڈیٹ کے ناقص نتائج پر ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کا آغاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض: انٹرمیڈیٹ کے ناقص نتائج پر لاہور کے 32 سینئر سبجیکٹ اسپشلسٹ کو انکوائری کے لیے طلب کر لیا گیا، مذکورہ اساتذہ کے بچوں کا رزلٹ بورڈ میں 25 فیصد سے کم ہے، انکوائری ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ بجٹ ذوالفقار علی بھٹی کریں گے۔  

تفصیلات کے مطابق انٹرمیڈیٹ امتحان 2018 میں 25 فیصد سے کم نتائج دینے والے لاہور کے 12 ہائر سکینڈری سکولوں کے 32 سینئر سبجیکٹ اسپشلسٹ کی انکوائری ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ بجٹ ذوالفقار علی بھٹی کریں گے، مذکورہ اساتذہ کو بدھ کی صبح دس بجے ڈی پی آئی آفس میں طلب کیا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیسن آفیسر سکینڈری ملک احسان کا کہنا ہے کہ سبجیکٹ اسپشلسٹ کےخلاف ذاتی سنوائی کی جائے گی جس کے بعد ان کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔

پنجاب ایسوسی ایشن آف سبجیکٹ اسپشلسٹ کے صدر رانا عطاء محمد کا کہنا ہے کہ ہائر سکینڈری سکولوں میں ان بچوں کو داخلہ دیا جاتا ہے جنھیں کسی سرکاری کالج میں داخلہ نہیں ملتا، سبجیکٹ اسپشلسٹ کے خلاف انکوائری کسی صورت قبول نہیں۔

خراب نتائج دینے والوں میں گورنمنٹ ہائرسکینڈری سکول سمن آباد، مزنگ، گلبرگ، مانگا منڈی، لیڈی میکلیگن، گھوڑے شاہ، گرین ٹاؤن، مصطفی آباد اور ملتان روڈ شامل ہیں۔