کسٹمز انٹیلی جینس کی بڑی کارروائی، لاکھوں مالیت کا سامان ضبط

کسٹمز انٹیلی جینس کی بڑی کارروائی، لاکھوں مالیت کا سامان ضبط
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رضوان نقوی: کسٹمز انٹیلی جینس کی سگیاں پل پر کارروائی، کسٹمز انٹیلی جینس نے نان ڈیوٹی پیڈ ہیئرجیل اور ٹوتھ برش لے کر لاہور پہنچنے والا کنٹینر قبضہ میں لے کر لاکھوں روپے مالیت کا سامان برآمد کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق کسٹمز انٹیلی جینس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کراچی سے آنے والے کنٹینر کو سگیاں پل پر روک کر تحویل میں لے لیا، کسٹمز انٹیلی جینس کے مطابق غیر ملکی ساختہ ہیئر جیل اور ٹوتھ برش کی تعداد چار گنا کم ظاہر کر کے کنٹینر پورٹ قاسم کراچی سے کلیئر کروا کر لاہور بھیجا گیا۔ کنٹینر سے 5 ہزار ایک سو چھبیس کلو گرام ہیئر جیل اور ٹوتھ برش برآمد ہوئے ہیں۔

کسٹمز انٹیلی جینس حکام  کے مطابق کنٹینر پر لوڈ سامان پر کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں 10 لاکھ روپے کم ادائیگی کر کے کلیئرنس کروائی گئی تھی۔ کسٹمز انٹیلی جینس حکام کے مطابق سامان سے لدہ کنٹینر بی ایس انٹرنیشنل نے کلیئر کروایا جب کہ کنٹینر میں شاہ عالم مارکیٹ کے تاجر جہانگیر خان کا سامان لوڈ تھا۔