ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عاطف اسلم نے اپنی اہلیہ کو اپنی کامیابی کی سیڑھی قرار دے دیا

عاطف اسلم نے اپنی اہلیہ کو اپنی کامیابی کی سیڑھی قرار دے دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی 42) معروف گلوکار عاطف اسلم نے اپنی بیوی سارا بھروانہ کو اپنے لئے کامیابی کی سیڑھی قرار دے دیا، انہوں نے کہا کہ میری بیوی نے مجھے عام سے خاص بنا دیا۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے اپنی بیوی سارا کی اپنے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ایک وقت تھا کہ تم نے مجھے اپنے پیار میں ڈبویا اور میں کیوں خوش ہوں تمہیں اپنی زندگی میں پا کر، کیونکہ تم نے مجھے زندگی کے ہر پہلو میں بے حد متاثر کیا ہے میں عام سا تھا لیکن تم نے مجھے خاص بنا دیا۔

رومانوی گانے گاکر مقبول ہونے والے عاطف اسلم اپنی بیوی کے ساتھ بھی اتنا ہی پیار کرتے ہیں جتنی محبت سے وہ گانے گاتے ہیں، عاطف اسلم کی اپنی بیگم کے ساتھ تصاویر ان دنوں سوشل میڈیا پر بے حد مقبول ہو رہی ہیں اور ان کا یہ پیغام سوشل میڈیا کی زینت بنا ہوا ہے۔