( عثمان علیم) ضلعی انتظامیہ کا شہر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن سست پڑ گیا، آپریشن میں ختم کیے گئے تجاوزات کے بعد مافیا نے نقل مکانی کر کے نئی جگہوں پر ڈیرے جمانا شروع کر دیے،پی او آر سوسائٹی میں کچی و پختہ تجاوزات کی تعمیر نئے سرے سے شروع کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کا شہر میں تجاوزات کے خلاف شروع کیا گیا گرینڈ آپریشن ست پڑ گیا ، کئی روز جاری رہنے والےآپریشن کی سستی کے باعث تجاوزات مافیا پھر سےسرگرم ہونے لگا، جوہر ٹاؤن پی آئی اے روڈ پر آپریشن کے بعد غیر قانونی تعمیرات اور کچی تجاوزات والوں نے بی او آر سوسائٹی کا رخ کر لیا ہے جہاں نئے سرے سے نیلام گھر،فرنیچر شو رومز رہائشی پلاٹوں میں بنانے کا عمل جاری ہے ۔
علاوہ ازیں پھلوں کی دکانوں ، شو رومز اور بلدنگ میٹیریل سمیت ریڑھی بانوں نےبھی پختہ و کچی تجاوزات قائم کر لی ہیں جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہونے لگی ہے، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہر میں قبضہ مافیا اور تجاوزات کے خلاف کارروائیوں کے دعوے ہوا میں دھول ہونے لگے۔