"برقی لائنوں سےدرختوں کی کٹائی وقت کی اہم ضرورت ہے"

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( شاہد ندیم) لیسکو چیف مجاہد پرویز چٹھہ نے گلشن راوی گرڈ سٹیشن کا دورہ کرتے ہوئے تعمیراتی و ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا، کہتے ہیں تعمیراتی کاموں سے پیک سیزن میں بلا تعطل بجلی فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔

تفصیلات کے مطابق لیسکو چیف مجاہد پرویز چٹھہ نے گلشن راوی گرڈ سٹیشن کا دورہ کیا، کمپنی کے چیف انجینئر آپریشن چوہدری امین بھی ان کے ہمراہ تھے، دورے کےدوران ڈپٹی مینجر نعیم قاسم نے لیسکو چیف کو تعمیراتی کام پر بریفنگ دی،بعدازاں لیسکو چیف نے گلشن راوی ڈویژن کے مختلف علاقوں کا بھی دورہ کیا، دورے کےدوران درختوں کی کٹائی اور ٹرانسمیشن لائنز کا جائزہ لیا گیا.

اس موقع پر لیسکو چیف کا کہنا تھا کہ برقی لائنوں سے درختوں کی کٹائی وقت کی اہم ضرورت ہے اس سے ٹرپنگ کے واقعات سے نجات مل جائے گی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer