ویب ڈیسک: آئی ایم ایف اسٹاف لیول جائزہ مکمل ، روپے کی قدر میں بہتری آگئی۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر76پیسے سستا ہوگیا، انٹربینک میں ڈالر 288.14 روپے سے کم ہوکر 287.38روپے پر بند ہوا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف بورڈ کی منظوری کے بعد پاکستان کو 70 کروڑ ڈالر ملیں گے ، آئی ایم ایف کا جائزہ مکمل ہونے کے بعد اب دیگر ممالک سے بھی جلد پاکستان کو فنڈ ملیں گے۔