شہباز علی : قومی ٹیم کے ڈائریکٹر کرکٹ محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف کا مشکور ہوں۔
تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے ڈائریکٹر کرکٹ محمد حفیظ نئی ذمہ داری اچھے انداز میں نبھانے کیلئے پرامید ہیں، ان کا کہنا ہے کہ میں نے چیلنج سمجھ کر ذمہ داری قبول کی ہے۔ ٹیم کی کامیابی میں کردار ادا کرنے کے لیے کوچنگ سٹاف اور کھلاڑیوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پرعزم ہوں۔ ہم مل کر بہترین کارکردگی کے لیے کوشش کریں گے اور اپنے مداحوں کے لیے خوشیاں لائیں گے۔
واضح رہے کہ محمد حفیظ اس سے قبل ذکا اشرف کے موجودہ دور میں ٹیکینکل کمیٹی کے رکن کی حیثیت بھی کام کرچکے ہیں۔