غربت ،مہنگائی ،والدین کی ڈانٹ ڈپٹ،بیروز گاری،شہر میں خودکشی کے کیسز بڑھنے لگے

غربت ،مہنگائی ،والدین کی ڈانٹ ڈپٹ،بیروز گاری،شہر میں خودکشی کے کیسز بڑھنے لگے
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی)غربت ،مہنگائی ،والدین کی ڈانٹ ڈپٹ،بیروز گاری اور عشق میں ناکامی رواں سال خودکشیاں بڑھنے لگیں۔
شہرمیں ساڑھے 10ماہ میں 89مرد ، خواتین ، لڑکے و لڑکیوں نے خودکشیاں کیں،اعدادوشمار کے مطابق جنوری کے مہینے میں 4مرداور1خاتون نے خودکشی کی،فروری کے مہینے میں 5مرد ، 3خواتین ،مارچ میں 2مرد ،3خواتین،اپریل میں 4مرد ،5خواتین جبکہ مئی میں 5مرد اور4خواتین نے خودکشیاں کیں۔
 ذرائع کے مطابق جون کے مہینے میں 6مرد اور 4خواتین نے خود کشیاں کیں، جولائی میں 4مرد اور 4خواتین،اگست میں 5مرد ،3خواتین،اکتوبر میں 7مرد ، 3خواتین جبکہ نومبر کے مہینے میں اب تک 8مرد اور 3خواتین خودکشی کر چکے ہیں۔
پولیس کے مطابق دن بدن خودکشی کےبڑھتے کیسزپر قابو پانے کی ضرورت ہے،اداروں کے ساتھ ساتھ معاشرے کو بھی کردار ادا کرنا ہوگا۔