ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ادویات کی قیمتوں میں مزید اضافے کی منظوری

ادویات کی قیمتوں میں مزید اضافے کی منظوری
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے بری خبر،اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 262 ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دیدی ۔ 

 تفصیلات کے مطابق نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس  منعقد ہوا، اجلاس میں  ای سی سی نے ہارڈ شپ کٹیگری کی تحت 262 ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی بھی منظوری دیدی ہے۔

  ای سی سی نے وزارت قومی صحت کی خدمات، قواعد و ضوابط اور کوآرڈینیشن کی سمری پر غور کیا جس میں ڈرگ پرائسنگ کمیٹی(ڈی پی سی) نے اپنی 56 ویں اور 57 ویں اجلاس میں تجویز کی تھی کہ ہارڈ شپ کیٹیگری کے تحت 262 ادویات کی خوردہ قیمتوں میں اضافے کی منظوری دی جائے۔

 ای سی سی نے وزارت سے یہ بھی ہدایت کی ہےکہ اپنی سفارشات کو حتمی شکل دینے کیلئے صوبائی محکمہ صحت کے ساتھ تفصیلی مشاورت کی جائے اور صوبوں کی مشاورت سے فارما سوٹیکل انڈسٹری کے تحفظات دور کرنے کیلئے معقول اور متوازن سفارشات پیش کی جائیں اس میں انڈسٹری کے ساتھ پہلے سے مہنگائی کا شکار صارفین کے مفاد کو بھی مد نظر رکھا جائے، اس کے علاوہ ای سی سی نےوزارت توانائی کیلئے 42کروڑ37لاکھ روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری دیدی ہے۔