سموگ نے ہر منظر دھندلا دیا، لاہور آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پھر پہلے نمبر پر

سموگ نے ہر منظر دھندلا دیا، لاہور آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پھر پہلے نمبر پر
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:شہر میں سورج سموگ کے باعث دھندلا گیا،آلودگی کی مجموعی شرح 343تک جا پہنچی۔
 تفصیلات کے مطابق لاہور کا آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر برقرار رہا۔لاہور امریکن سکول میں آلودگی کی شرح 446 ریکارڈ،سی ای آر پی آفس 438،پولو گراؤنڈ میں شرح 433،شاہراہ قائداعظم 422،فدا حسین روڈ پر آلودگی کی شرح332ریکارڈ کی گئی؎
 دوسری جانب شہر میں سردی کا احساس بھی بڑھنے لگا،شہر کا موجودہ درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ ماہرین کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں۔