(ویب ڈیسک) پاکستان کے سابق کرکٹر فاسٹ باؤلر شعیب اختر واحد پاکستانی ہیں جنہیں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں جاری عالمی کتاب میلے ’شارجہ انٹرنیشنل بک فیئر‘ میں خطاب کے لیے مدعو کیا گیا، سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں شعیب کے ساتھ آنے والا بچہ سڑھیوں سے گر پڑا۔
تفصیلات کےمطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق پیسر، سپیڈ سٹار فاسٹ باؤلر ان دنوں یو اے ای میں موجود ہیں جہاں ان کو 41 ویں عالمی کتاب میلہ ’شارجہ انٹرنیشنل بک فیئر‘ میں خطاب کے لیے مدعو کیا گیا، سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی جس میں شعیب اختر کو سٹیج پر آتے دیکھا جاسکتا ہے ان کے ساتھ ایک 5 سالہ بچہ بھی آرہا ہے، شعیب جیسے ہی سٹیج پر پہنچے بچہ اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکا اور سٹرھیوں سے گرا گیا۔
بچے گرتے ہی شعیب نے آگے بڑھ کر اس کو اٹھا جبکہ کچھ لوگ بھی وہاں جمع ہوگئے جنہوں نے اس واقعہ کی ویڈیو بنائی، بعد ازاں شعیب نے اس کو اٹھا کر اپنے گلے لگایا اور پھر حاضرین کا شکریہ ادا کرتے واپس سٹیج کی جانب چلے گئے۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ شارجہ میں منعقد کیے جانے والے 41 ویں عالمی کتب میلے میں آنے والے والوں کو قدیم مخطوطات اور کتابوں کی زیارت کا موقع بھی دیا گیا، نمائش مشرق وسطیٰ میں پہلی بار منعقد کی گئی ہے، 12 روزہ نمائش کا مقصد عرب کی تہذیب اور علم کے میدان میں کردار کو اجاگر کرنا ہے۔
کتب میلہ زائرین کو صدیوں پرانے نایاب عربی، اسلامی مخطوطات اور کتابوں کو دریافت کرنے اور پڑھنے کا موقع فراہم کر رہا ہے، جن میں سے کچھ نسخے 13ویں صدی عیسوی کے ہیں۔