ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بڑا ریلیف؛ وفاقی وزیر نے قوم کو اچھی خبر سنا دی

World Bank delegation meeting with Federal Minister of National Food Security Tariq Bashir Cheema
کیپشن: Tariq Bashir Cheema
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)عالمی بینک کا پاکستان کو ایک ارب30 کروڑ ڈالرز دینے کا فیصلہ ، رقم ایمرجنسی,زراعت اور ہاؤسنگ ریلیف کے لئےفراہم کی جائے گی۔

عالمی بینک کا پاکستان کو ایک ارب30 کروڑ ڈالرز دینے کا فیصلہ کیا ہے،رقم ایمرجنسی,زراعت اور ہاؤسنگ ریلیف کے لئےفراہم کی جائے گی،عالمی بینک کے وفد کی وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکیورٹی طارق بشیر چیمہ سے ملاقات کی۔عالمی بینک کی جانب سے پاکستان کی ایک ارب 30 کروڑ ڈالرز کی معاونت دینے کا اعلامیہ جاری کیا گیا،بینک سیلاب,بارشوں سے متاثرہ کسانوں کیلئے یوریا پر سبسڈی کیلئے معاونت فراہم کرے گا۔

وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ حالیہ سیلاب اور بارشوں کے نتیجے میں کاشتکار برادری کو بھاری نقصان ہوا ، غریب کسانوں کو ریلیف اور بحالی میں مدد کرنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں ،متاثرہ کسانوں کی امداد اور بحالی کے لئےعالمی بینک کی معاونت کو سراہتے ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer