ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تعلیمی اداروں میں منشیات بیچنا ملزم کو مہنگا پڑگیا

 تعلیمی اداروں میں منشیات بیچنا ملزم کو مہنگا پڑگیا
کیپشن: Drug Dealer
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پنجاب کے علاقے نیاز بیگ میں تعلیمی اداروں میں طالب علموں کو منشیات فروخت کرنے والے شخص کو  پولیس نے کارروائی کر کےگرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ہنجروال میں تھانہ چوکی نیاز بیگ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش صفدر عرف کالا کو گرفتار کیا، جو کہ تعلیمی اداروں میں طالب علموں کو منشیات فروخت کرتا تھا، پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے موقع پر ہی 1 کلو 80 گرام سے زیادہ چرس برآمد ہوئی۔

چوکی انچارج میاں انیس نے بتایا کہ  ملزم کے خلاف پہلے بھی مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں ملزم منشیات فروشی کے کیسز میں ریکارڈ یافتہ ہے،  انہوں نے بتایا کہ مقدمہ درج کرنے کے بعد ملزم کو انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا ہے۔

 ایس پی صدر نے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔