ڈرائیونگ لائسنس نہ رکھنے والوں کے لئے بری خبر

ڈرائیونگ،لائسنس،چالان،ڈیجیٹل،سٹی42
کیپشن: Driving license,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چوہدری)ٹریفک پولیس نے مال روڈ پر پہلے ہی روز 03 ہزار سے زائد ڈیجیٹل چالان کر دیے۔

سی ٹی او اسد اعجاز ملہی کے مطابق بغیر ہیلمٹ، لین لائن، بغیر ڈرائیونگ لائسنس، ون وے اور رانگ پارکنگ پر ڈیجیٹل چالان جاری کئے گئے، مال روڈ پر مینئول چالان کی بجائے ڈیجیٹل چالان کئے جارہے ہیں۔

سی ٹی او کے مطابق ڈیجیٹل چالاننگ کا مقصد پیپرلیس چالاننگ پر منتقل ہونا ہے اور ڈیجیٹل  چالاننگ  سے جعلی اور بوگس چالان کی شکایات کا خاتمہ ہوگا جبکہ ڈیجیٹل چالاننگ سے ٹرانسپرنسی اور رئیل ٹائم انفارمیشن کا حصول ممکن ہوگا،سی ٹی او کے مطابق کتنے  چالاننگ ، کس جگہ اور کس خلاف وزری پر کئے گئے، سب کا ڈیٹا محفوظ ہوگا اور چالان برخلاف پرسن کرنے سے پوائنٹ سسٹم رائج کرنے میں آسانی ہوگی۔