ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سعودی عرب کا پاکستان کو 38 کروڑ 20 لاکھ ڈالر دینے کا فیصلہ

saudi arabia, pakistan
کیپشن: saudi arabia, pakistan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان قرض معاملات طے پاگئے، سعودی عرب چار منصوبوں کیلئے پاکستان کو 38 کروڑبیس لاکھ ڈالرفراہم کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاک سعودی عرب اقتصادی تعلقات کے حوالے سے اہم پیش رفت ہوئی ، پاکستان اورسعودی عرب کے درمیان قرض معاملات طے پا گئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی فنڈز کیلئے ٹیکس چھوٹ کی سعودی شرط پوری کی جائے، سعودی عرب نے 4 منصوبوں کیلئے پاکستان کو38  کروڑ20   لاکھ ڈالرز دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سعودی عرب نے فنڈز فراہمی کو ٹیکس چھوٹ سے مشروط کیا ہے، حکومت سعودی فنڈز کو ٹیکس چھوٹ دینے کیلئے ضروری اقدامات کررہی ہے۔حکومتی ذرائع نے بتایا کہ پاکستان اور سعودی عرب جلد معاہدوں پر دستخط کریں گے، سعودی ولی عہد کے متوقع دورہ پاکستان میں معاہدوں پر دستخط کا پلان ہے۔