ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پولیس موبائل پر دہشتگردوں کا حملہ، 6 اہلکار شہید

 پولیس موبائل پر دہشتگردوں کا حملہ، 6 اہلکار شہید
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: خیبر پختون خوا کے ضلع لکی مروت میں پولیس موبائل پر دہشت گردوں کے حملے میں اے ایس آئی سمیت 6 اہلکار شہید ہو گئے۔

ڈی پی او کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کی تلاش کے لیے علاقے میں آپریشن جاری ہے۔پولیس چوکی عباسہ خٹک کی موبائل پر حملے کا افسوس ناک واقعہ آج صبح پیش آیا۔موبائل کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ ہفتہ وار میلے کی سیکیورٹی کے لیے جا رہی تھی کہ ڈاڈیوالہ کے مقام پر موٹر سائیکل سوار دہشت گردوں نے موبائل پر فائرنگ کر دی۔ حملہ اس قدر اچانک کیا گیا کہ پولیس اہلکاروں کو سنبھلنے کا موقع نہ ملا اور اے ایس آئی، موبائل ڈرائیور سمیت 6 اہلکار شہید ہو گئے۔شہید ہونے والوں میں اے ایس آئی علم دین، کانسٹیبل پرویز، احمد، دل جان، عبداللّٰہ اور محمود شامل ہیں۔

ڈی پی او لکی مروت کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے اور پولیس کی مزید نفری علاقے میں پہنچادی گئی ہے۔

Ansa Awais

Content Writer