35 سالہ برازیلین لڑکی 22 سالہ نوجوان سے شادی کیلئے پاکستان پہنچ گئی

Facebook friendship: Love brings Brazilian girl to Fort Abbas
کیپشن: Facebook friendship
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: فیس بک کی دوستی شادی کے مقدس بندھن میں تبدیل ہو گئی، برازیلی دوشیزہ اپنے محبوب کو پانے کے لئے فورٹ عباس پہنچ گئی پٹریسیا نے سرفراز نامی نوجوان سے نواحی گاؤں میں دھوم دھام سے شادی کر لی اسلام قبول کر کے اپنا اسلامی نام اقراء رکھ لیا۔

فورٹ عباس کے نواحی گاؤں 180سیون آر کے سرفراز نامی نوجوان کی دو سال قبل فیس بک پر 35سالہ برازیلی لڑکی سے دوستی ہوئی جو کہ محبت میں تبدیل ہو گئی ،دلہنیا اپنے پیار کو پانے کے لئے سات سمندر پار کر کے 22 سالہ دولہا سرفراز کے پاس اس کے گاؤں پہنچ گئی، جہاں پر شادی کی شاندار تقریب ہوئی جس میں دولہا کے رشتہ دار اور عزیز اقارب نے شرکت کی پٹریسیا نے شادی سے قبل اسلام قبول کر کے اپنا اسلامی نام اقراء رکھ لیا۔

اقراء نے بتایا کہ وہ بہت خوش ہے کہ پاکستان آکر اپنا پیار پا لیا ہے۔  پاکستان کے لوگ بہت اچھے ہیں، سرفراز کے گھر والوں نے بھی مجھے بہت عزت دی ہے ۔اس موقع پر دولہا سرفراز نے کہا کہ دو سال قبل فیس بک دوستی کا سفر شروع ہو ا،  جو آہستہ آہستہ محبت میں بدل گیا۔

سرفراز کا مزید کہنا تھا کہ پیٹریسا کو میں نے پاکستان آنے اور شادی کی دعوت دی جسے اس نے اپنے ماں باپ کی رضامندی سے قبو ل کر لیا ہے اب وہ میرے پاس ہے ہم بہت خوش ہیں سرفراز اور اقراء کی شادی میں عزیز و اقارب کی بڑی تعداد نےشرکت کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer