(جنید ریاض)باجرے کی نئی فصل،قیمتوں میں نمایاں کمی، باجرے کا 50 کلو کا تھیلا 1500 روپے سستا کردیا گیا۔
مہنگائی کے دور میں بے زبانوں کا دانہ سستا ہوگیا ہے۔ باجرے کی قیمت 100 سے کم ہوکر 70 روپے پر آگئی ہے۔ اچھا اور موٹا باجرہ برنالا کوالٹی 80 روپے کلو میں فروخت ہونے لگا ہے۔
عام اور درمیانہ باجرہ منڈی میں 65 روپے کلو فروخت کیا جانے لگا۔ آسٹریلین طوطے پالنے والوں کو ریلیف مل گیا، باجرے کی نئی فصل آئندہ چند ہفتوں میں آئے گی، دام مزید گرسکتے ہیں۔