ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کمسن بچوں کو قتل اور والدین کو زخمی کرنیوالے 3اشتہاری گرفتار

CIA police
کیپشن: گرفتار اشہتاری
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چوہدری)سی آئی اے پولیس نے کمسن بچوں کو قتل اور والدین کو زخمی کرنیوالے 3اشتہاری گرفتار کر لئے۔

سی آئی اے اقبال ٹاؤن پولیس نے کمسن بچوں کو قتل اور والدین کو زخمی کرنیوالے 3اشتہاری گرفتار کر لئے،ملزمان نے 2معصوم بچوں کو قتل جبکہ ان کو والدین کو زخمی کر دیا تھا،گرفتار ملزمان میں شہباز، امتیاز اور اعجاز احمد شامل ہیں۔

ایس پی عاصم افتخار کمبوہ کے مطابق ملزمان نے ذاتی رنجش کی بناء پر مسماۃ ردہ بی بی اورمحمد اختر پر اندھا دھند فائرنگ کی،فائر ردہ بی بی سے پار ہو کر 3سالہ عاطف اور ڈیڑھ سالہ ماہ نور کو لگے ، فائر لگنے سے دونوں بچے موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے تھے جبکہ ردہ بی بی اور محمد اختر شدید زخمی ہو گئے تھے،قتل کی سنگین واردات کے بعد ملزمان روپوش ہو گئے تھے ،ڈی ایس پی سی آئی اے اقبال ٹاؤن دانش آصف رانجھا نے ہمراہ ٹیم اشتہاری ملزمان کو گرفتار کیا۔