ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

20 منٹ تاخیر ہو جاتی تو دونوں نالیاں پھٹ جاتیں، محمد رضوان کا انکشاف

Muhammad Rizwan
کیپشن: Muhammad Rizwan
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  قومی ٹیم کے  سپر بیٹر محمد رضوان نے  کہا ہے آسٹریلیا کے خلاف سیمی فائنل میچ سے قبل خوراک اور سانس والی نالیاں بند ہوچکی تھیں 20 منٹ تاخیر ہو جاتی تو دونوں نالیاں پھٹ جاتیں۔

 سپر بیٹر محمد رضوان کا کہنا تھا  کہ ہوٹل میں موجود اہل خانہ کو ای سی جی کے لیے اسپتال جانے کا کہہ کر نکلا تھا لیکن جب ہم اسپتال پہنچے تو مجھے سانس نہیں آرہا تھا  اور ڈاکٹرز نے کہا کہ میری دونوں خوراک اور سانس والی نالیاں بند ہوچکی تھیں۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز نے  اس متعلق آگاہ نہیں کیا تھا، ان سے کئی مرتبہ پوچھا لیکن وہ ٹالتے رہے البتہ ایک نرس نے  مجھے بتایا کہ اگر آپ 20 منٹ لیٹ ہو جاتے تو آپ کی دونوں نالیاں پھٹ جاتیں، آپ کو اب دو راتیں یہاں رہنا پڑے گا۔

محمد رضوان  کا کہنا تھا کہ میرے ای سی جی سمیت کئی ٹیسٹ کیے یقین تھا کہ میں ٹھیک ہو جاؤں گا اور ڈاکٹر صاحب نے مجھ سے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ رضوان آپ پاکستان کے لیے سیمی فائنل کھیلیں جس سے مجھے ہمت ملی۔
ڈاکٹر نے کہا کہ سیمی فائنل کھیلنا رسک ہو سکتا ہے لیکن میں نے ان سے کہا کہ اگر میچ کے بعد مجھے کچھ ہوتا ہے تو مجھے دکھ نہیں ہو گا کیونکہ وہ پاکستان کے لیے ہو گا جس سے ڈاکٹرز کو بھی ہمت ملی اور انہوں نے کچھ ایسی چیزیں کیں جس سے مجھے ریکوری میں مدد ملی۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر