(عمر اسلم) پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما سید نوید قمر کو طبیعت نا ساز ہونے پر حمید لطیف ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی سید نوید قمر کو رگوں میں رکاوٹ کا عارضہ لاحق ہو گیا، سینئر رہنما پیپلز پارٹی کا علاج حمید لطیف ہسپتال کے سینئر معالج ڈاکٹر آصف بشیر کر رہے ہیں۔
خاندانی ذرائع کا کہنا ہےکہ سید نوید قمر کی طبیعت میں کافی بہتری آئی ہے اور جلد ہی ڈاکٹرز انہیں ہسپتال سے ڈسچارج کر دیں گے۔