ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کرسٹیانو رونالڈو نے دل جیت لئے

Cristiano Ronaldo take give the girl his shirt
کیپشن: Cristiano Ronaldo
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ارسلان شیخ: کھیلوں میں فٹبال ایک ایسا کھیل ہے جس کو پسند کرنے والوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے. پرتگال کے کپتان اور اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اپنے شاندار کھیل کی بدولت دنیا بھر میں کافی مقبولیت رکھتے ہیں۔ دنیا کے کسی بھی کونے میں واقع ہونے والی خبر پلک جھپکتے ہی ہمارے سامنے ہوتی ہے۔ صرف یہ ہی نہیں ایسی خبریں لمحے بھر میں کسی ہیرو کو زیرو اور زیرو کو ہیرو بنانے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہیں۔ 

اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی بات کی جائے تو اس میں کوئی شک نہیں کہ وہ اپنے چاہنے والوں کا دل نہیں توڑتے، یاد رہے ایک بار انہوں نے گولڈن شو  ایوارڈ کو نیلامی کے ذریعے فروخت کرنے کی اجازت دیتے ہوئے ڈیڑھ ملین یورو کی آمدنی فلسطینی بچوں کو بطور عطیہ کی تھی۔ اب کی بار بھی کرسٹیانو رونالڈو نے اپنے چاہنے والوں کا دل نہیں توڑا۔

قطر میں ہونے والے فٹبال ورلڈکپ کے حوالے سے یورپی ممالک کی ٹیموں کے درمیان کوالیفائنگ راؤنڈ کا سلسلہ جاری ہے۔ آئر لینڈ کے خلاف ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ کا میچ برابر ہونے کے باوجود گراؤنڈ میں ایک دلچسپ منظر دیکھنے کو ملا جب  کرسٹیانو رونالڈو ملنے کیلئے آنے والی ننھی آئرش فین کو مایوس نہیں کیا۔

رونالڈو نے ننھی بچی کو نہ صرف گلے لگایا بلکہ تحفے میں اسے اپنی شرٹ بھی دی۔ اس موقع پر بچی کی آنکھوں میں خوشی کے آنسو بھی آگئے جبکہ ننھی فین اس تحفے کو زندگی بھر نہیں بھلا سکے گی۔