ایس ایچ اوز کی تعیناتی کیلئے الیکشن کمیشن سے اجازت لینے کا فیصلہ

SHOs
کیپشن: SHOs
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کچہری روڈ (عرفان ملک) شہر کے اٹھارہ تھانوں میں ایس ایچ اوز کی تعیناتی نہ ہو سکی، لاہور پولیس نے ایس ایچ اوز کی تعیناتی کے لیے الیکشن کمیشن سے اجازت لینے کا فیصلہ کرلیا، اجازت ملنے تک تھانوں میں ایکٹنگ چارج دے دیئے گئے۔

ڈی آئی جی آپریشنز احسن یونس نے ناقص کارکردگی اور جرائم کے مقدمات درج نہ کرنے پر 17 ایس ایچ اوز کو معطل کیا تھا، الیکشن کمیشن کی جانب سے تبادلوں پر پابندی عائد کی گئی تھی تاہم اب ایس ایچ اوز کی تعیناتی کے لیے لاہور پولیس کا الیکشن کمیشن سے اجازت لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن سے اجازت سے پہلے خالی تھانوں میں ایکٹنگ چارج دے دیا گیا، لاہور پولیس کے اٹھارہ ایس ایچ اوز کی سیٹیں خالی ہیں، سٹی ڈویژن سے ایس ایچ او داتا دربار، شاہدرہ، نیو انارکلی، بادامی باغ اور لاری اڈا خالی ہے، کینٹ ڈویژن سے ایس ایچ او باغبانپورہ، ڈیفنس اے،فیکٹری ایریا اور غازی آباد خالی ہے۔

اسی طرح ماڈل ٹاؤن ڈویژن سے ایس ایچ او کوٹ لکھپت، کاہنہ اور نشتر کالونی خالی ہے جبکہ صدر ڈویژن سے ایس ایچ او جوہر ٹاؤن، چوہنگ اور گرین ٹاؤن معطل کیا گیا جس سے کے بعد سے ایس ایچ او کی سیٹ خالی ہے،اقبال ٹاؤن ڈویژن سے ایس ایچ او ساندہ اور شیراکوٹ کی سیٹ خالی جن پر تاحال افسران کو ایس ایچ اوز کا ایکٹنگ چارج دے دیا ۔

Sughra Afzal

Content Writer