ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سبزیوں کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کرنی لگیں

vegetable and chicken price hike
کیپشن: vegetable and chicken price hike
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 جنیدریاض: سبزیوں بھی غریب آدمی کی پہنچ سے دور ہوگئی،ٹماٹر 180، مٹر 280 اور شملہ مرچ 250 روپے ،لہسن 350 اورٹینڈے 200 روپے کلو فروخت ہونے لگے۔

 دکانداروں کی جانب سے سبزیاں کے دام نرخ ناموں کے برعکس وصول کیے جانے لگے۔ ٹماٹر کا  سرکاری ریٹ  140 روپے، فروخت 220 روپے فی کلو ہونے لگا ،  مٹر   سرکاری ریٹ  222 روپے کلومقرر فروخت  280 روپے فی کلوتک جاری، پیاز  کا سرکاری ریٹ 38 روپے،فروخت  50 روپے فی کلو کیا جانے لگا،لہسن   کی   سرکاری قیمت 280  روپے کلو مقرر ،فروخت 330  روپے فی کلو تک پہنچ گئی ۔

ادرک  کا سرکاری ریٹ 10 روپے بڑھا کر   310  روپے کلو مقرر، مارکیٹ میں فروخت 350روپے کلو جاری، لیمو سرکاری ریٹ 65 روپے کلو، فروخت 80 روپے فی کلو ، سبز مرچ  کا سرکاری ریٹ 99 روپے، فروخت 120 روپے  فی کلو تک ،  ہرا دھنیا  سرکاری ریٹ 104 روپے،مارکیٹ میں  120 روپے کلو فروخت ہونے لگا

مونگرے  کا سرکاری ریٹ  140  روپے کلو مقرر  ، فروخت 170  روپے ، بینگن 5 روپے بڑھا کرسرکاری ریٹ 42 روہے کلو مقرر  ،فرخت  55 روپے فی کلو ،  نیا آلو 3 روپے اضافہ سے73 روپے کلو ریٹ مقرر ، فروخت 90 روپے فی کلو ،  کھیرا  اور کریلے  90  روپے کلو، پالک سرکاری قیمت 27 روپے کو، فروخت  40 روپے کلو، میتھی  کا سرکاری ریٹ  67  روپے ،فروخت  90  روپے فی کلو، بند گوبھی سرکاری ریٹ 47 روپے کلو، فروخت  60 روپے کلو، پھول گوبھی  سرکاری ریٹ  67 روپےکلو ، فروخت  80 روپے ، شلجم سرکاری ریٹ  62  روپے کلو ،فروخت  80    کلوتک پہنچ گئی۔ شملہ مرچ  کی  سرکاری ریٹ  178 روپے کلو ،  فروخت 250 روپے فی کلو، گھیا  کدو 5 روپے مہنگا کرکے سرکاری  ریٹ 57  روپے کلو، فروخت 70  روپے،  گھیا توری  5 روپے اضافے ست سرکاری ریٹ 78 روپے کلو، فروخت 100  روپے کلو، اروی  75 روپے فی کلو ،بھنڈی130  روپے، 
ٹینڈے دیسی 200 روپے،گاجر چائنہ  170  روپے،دیسی گاجر 55 روپے فی کلو تک فروخت کیجانے لگی۔