گلاب دیوی انڈر پاس دسمبر میں کھولنے کا فیصلہ

Gulab Devi Underpass
کیپشن: Gulab Devi Underpass
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فیروز پور روڈ (درنایاب) شہر کی مصروف ترین شاہراہ فیروز پور روڈ پر کام تیز، ایل ڈی اے نے گلاب دیوی انڈر پاس کو دسمبر میں کھولنے کیلئے تعمیراتی کاموں کا شیڈول طے کرلیا۔

شیڈول کے مطابق ایل ڈی اے20نومبر کے بعد انڈر پاس کی بیرل کی کارپٹینگ کرے گا، انڈر پاس کی ریٹینگ والز اور واٹر بائونڈ بچھانے کا کام جاری ہے، ایل ڈی اے نے انڈر پاس کی بیوٹیفکیشن کا ڈیزائن بھی فائنل کر لیا، وزیراعلیٰ پنجاب نے ایلومینیم فریم ورک پر مشتمل ڈیزائن کو منظور کیا، انڈر پاس سے ٹریفک کھول کر اطراف کی شاہراہوں کی تعمیر اور بحالی کی جائے گی، ایل ڈی اے نے منصوبے کے فیز ٹو کے لئے لاہور برج کی اضافی لین کے تعمیراتی کام کا بھی آغاز کردیا، پلان کے مطابق انڈرپاس دسمبر میں ٹریفک کے لئے کھولا جائے گا۔

دوسری جانب گلاب دیوی انڈر پاس کی پائلوں میں بڑا نقص سامنے آگیا، انڈر پاس کی دیواروں کیلئے کی جانیوالی پائلیں ڈی شیپ ہوگئیں، ایلڈی اے نے پردہ ڈالنے کیلئے پائلیں توڑ کر کنکریٹ وال کرنا شروع کردی۔

گلاب دیوی انڈر پاس کیلئے کی گئی سینکڑوں پائلوں کی اصل صورت میں نہ ہونے سے اب پائلوں کو توڑا جا رہا ہے، منصوبے کے کنٹریکٹرز نے پائلوں کو توڑ کر ہموار کرنا شروع کر دیا، پائلوں کو توڑنے کے دوران کنکریٹ خراب اور سٹیل سٹرکچر واضح ہونا شروع ہوگیا، پائلوں کو ہموار اور بدنما لگنے سے بچانے اور پردہ ڈالنے کیلئے اضافی کنکریٹ سے وال بنائی جارہی ہے۔

 اس سے قبل لعل شہباز قلندر انڈر پاس کی پائلیں بھی ڈی شیپ ہوگئیں تھیں، پائلوں کو توڑنے سے مضبوطی پر اثر پڑ سکتا ہے۔ چیف انجینئر ٹو مظہرحسین کا کہنا ہے کہ پائلوں کو اصل ترتیب میں لاکر دیوار ہموار کی جارہی ہے جبکہ سٹرکچر متاثر ہونے سے بچایا جائے گا۔

 

Sughra Afzal

Content Writer