اب روبوٹ خبریں پڑھیں گے

اب روبوٹ خبریں پڑھیں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) جنوبی کوریا کے ایک نیوز چینل ایم بی این میں مصنوعی ذہانت سے کام کرنے والی نیوز اینکر کو متعارف کروا دیا گیا ہے، جس سے خبریں پڑھنے کا کام لیا جائے گا جو کام آج سے پہلے انسانوں سے لیا جاتا تھا لیکن  وہ اب  روبوٹ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق ایم بی این نے اس پراجیکٹ کے لیے منی برین کے ساتھ اشتراک کیا اوراس اینکر کا نام کم جوہا رکھا گیا ہےجو ایک منٹ میں ایک ہزار الفاظ پڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے جبکہ اس ٹیکنالوجی کی مدد سے حقیقت کے قریب اینیمیشن  بھی بنائی جا سکتی ہے جو انسانوں کے لیے کافی حد تک کارآمد ثانت ہوگی۔ 

ایم بی این چینل کے ایک ملازم کا کہنا ہے کہ اس طریقے سے خبروں کو جلد نشر کیا جا سکے گا اور اس سے وقت اور وسائل کی بچت ہوگی۔