ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حارث رﺅف کے معافی مانگنے پر لالہ کاردعمل بھی سامنے آگیا

حارث رﺅف کے معافی مانگنے پر لالہ کاردعمل بھی سامنے آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42 ) پی ایس ایل کے سیزن فائیو کے دوسرے ایلیمنٹرمیں حارث رﺅف کے وکٹ لینے پر معافی کاانداز اپنانے پر ملتان سلطانز کے بلے باز شاہد خان آفریدی بھی میدان میں آگئے۔
سابق ٹیسٹ کرکٹر شاہد آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر حارث رﺅف کے انٹرویو کی ویڈیو شیئرکرتے ہوئے کہاہے کہ بلاشبہ وہ ایک مشکل اور نہ کھیلے جانے والا یارکر تھا،حارث نے یقیناایک عمدہ بال کی گئی ،جس کی وجہ سے میں سنبھل نہ پایا، لالہ نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ آئندہ مجھے آہستہ بال کرنا،شاہد آفریدی نے فائنل میں جگہ بنانے لاہورقلندرز کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ اب کل ہونے والے میچ کی تیاری پکڑو،لالہ نے سیزن کے دوران بھرپور حمایت پر ملتان سلطانز کے فینز کا بھی شکریہ ادا کیا۔

یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر حارث رؤف نے ایک انٹرویو میں سابق کپتان اور سٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی سے معافی مانگنے کی وجہ بتا تے ہوئے کہاکہ شاہد آفریدی سینئر کھلاڑی ہیں، سوچ کے آیا تھا کہ اگر آج شاہد آفریدی کی وکٹ لیتا ہوں تو یہ سٹائل کروں گا۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) 5 کے دوسرے ایلیمنیٹر میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو 25 رنز سے شکست دے کر پہلی مرتبہ فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔ حارث رؤف کی جانب سے سینئر کھلاڑی شاہد آفریدی کو عزت دینے پر اسے سوشل میڈیا پر سراہا جا رہا ہے۔