پیپلزپارٹی کے ایک اور اہم رہنما کورونا کا شکار ہو گئے

پیپلزپارٹی کے ایک اور اہم رہنما کورونا کا شکار ہو گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42 )پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور رکن سندھ اسمبلی شرجیل میمن کورونا کا شکار ہو گئے، پی پی رہنما کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر قرنطینہ میں چلے گئے.

تفصیلات کے مطابق 24 گھنٹوں میں پاکستان پیپلز پارٹی کے دو اہم رہنمائوں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے،آج صبح وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیاتھا، مراد علی شاہ کاکہنا ہے کہ جمعہ کے روز ہلکا بخار محسوس ہوا، جس پر ٹیسٹ کرایا گیا،ڈاکٹر کی ہدایت پر خود کو قرنطینہ کرلیا، وزیراعلیٰ سندھ کاکہنا ہے کہ ہلکار بخار ہے لیکن طبیعت بہتر ہے اور احتیاط کررہاہوں۔
دوسری طرف پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر کے دوران کیسز مثبت آنے کی شرح 7 فیصد سے بھی تجاوز کرگئی،ادھر کورونا وائرس نے بڑی سیاسی ، سماجی اور شوبز شخصیات کو ہدف بنالیا ہے،بڑی بڑی شخصیات کورونا کا شکار ہوگئی ہیں۔
پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 29511 ٹیسٹ کیے گئے جن میں 2128 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے مزید 19 افراد انتقال کرگئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کےمطابق ملک میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 7.2 فیصد تک جا پہنچی ہے،سرکاری پورٹل کے مطابق پاکستان میں کورونا کیسز سے ہلاکتوں کی تعداد 7160 ہوگئی ہے جب مجموعی کیسز 3 لاکھ 59032 تک جا پہنچے ہیں،اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 599 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف ،پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ،مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر)محمد صفدر، مصدق ملک،ایم این اے عامر لیاقت حسین ان کی اہلیہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، گزشتہ دنوں پی پی رکن سندھ اسمبلی جام مدد علی اور چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس وقار سیٹھ ،معروف صحافی ارشد وحید چودھری کورونا سے انتقال کرگئے۔