ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

درجنوں بجلی چور گرفتار، اندراج مقدمات

درجنوں بجلی چور گرفتار، اندراج مقدمات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شا ہد ندیم)لیسکو ناردرن سرکل کی ٹیموں نے مختلف علاقوں میں آپریشن کرتے ہوئے چھبیس افراد کو بجلی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا ہے۔
تفصیلا ت کے مطا بق سپرنٹنڈنگ انجینئر ناردرن سرکل آصف مجید کی ہدایت پر لیسکو کی ڈویژنل اور سرکل کی ٹیموں نے جیا موسی، بیگم کوٹ، شاہدرہ، امین پارک، بادامی باغ، کریم پارک، سگیاں پل، داتا نگر، شادباغ اور وسن پورہ سمیت مختلف علاقوں میں آپریشن کیا، جس کے دوران ایک ہزار دو سو سینتالیس گھروں کی چیکنگ کی گئی۔
چیکنگ کے دوران چوبیس افراد ڈائریکٹ سپلائی سے بجلی چوری میں ملوث پائے گئےجبکہ دیگر میٹر ٹمپر کر کے بجلی چوری کر رہے تھے۔ ٹیموں نے تمام بجلی چوروں کے کنکشن منقطع کر کے چوبیس افراد کے خلاف اندراج مقدمات کی درخواستیں جمع کروا دی ہیں۔

یا د رہے کہ بجلی چو ری کی وجہ سے ہر سال محکمہ کو کروڑوں کا نقصا ن ہو رہا ہے۔لیسکو ناردرن سرکل کی ٹیموں کی یہ کارروائی اسی سلسلہ کی کڑی ہے۔محکمہ آئندہ بھی ایسی کا رروائیاں جا ری رکھے گا۔