ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گاڑی مالکان ہو جائیں ہوشیار، گاڑیوں کا ڈیٹا غیر محفوظ

گاڑی مالکان ہو جائیں ہوشیار، گاڑیوں کا ڈیٹا غیر محفوظ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی ) شہریوں کی گاڑیوں کا ڈیٹا غیر محفوظ، ایکسائز کی کالی بھڑیں یا ہیکرز افسران کا پاس ورڈ استعمال کرنےلگے، محکمہ ایکسائز میں جعلی کاغذات پرگاڑیاں رجسٹرڈ اور سسٹم میں بلاک کی گئی لگژری گاڑیاں ان بلاک ہونے لگیں، پاس ورڈ کے غلط استعمال سے جعلی ٹوکن ٹیکس کیسز سامنے آگئے۔

تفصیلات کے مطابق ایکسائزکی کالی بھڑیں یا ہیکرز نےافسروں کا پاسورڈ استعمال کرکے موٹروہیکل رجسٹریشن سسٹم تک رسائی حاصل کرلی۔ ایجنٹ مافیا کی جعلی کاغذات پرگاڑیاں رجسٹرڈ اورسسٹم میں بلاک کی گئی لگژری گاڑیاں ان بلاک ہو نے لگیں جبکہ پاسورڈ کےغلط استعمال سے جعلی ٹوکن ٹیکس اپڈیشن بھی کی جا رہی ہےجس سے خزانے کو کروڑوں کانقصان ہورہا ہے۔

پاسورڈز کےغلط استعمال سےسسٹم کے محفوظ ہونے پرسوال اٹھنے لگے ہیں، ایم آر ایزکی جانب سےمحکمہ ایکسائزنےموٹروہیکل رجسٹریشن سسٹم میں پاسورڈ کےغلط استعمال کی تحقیقات کےلیے مراسلہ لکھ دیا۔ ڈائریکٹرریجن سی کو پاسورڈ کاغلط استعمال کرنے والوں کے خلاف کریمینل اورسائبرکرائم کے تحت کارروائی کےلیےدرخواست دے دی گئی۔

متعلقہ حکام کا کہنا ہےکہ موٹروہیکل رجسٹریشن سسٹم کی مکمل رسائی پی آئی ٹی بی کے پاس ہے اور وہ ہی اسکے تحفظ کے ذمہ دار ہیں،جب بھی کوئی ایسی سرگرمی سامنے آتی ہے توپی آئی ٹی بی کو آگاہ کردیا جاتاہے.

دوسری جانب افسروں کےپاسورڈ کے وہ خود ذمہ دار ہیں، اس لئے غیرمتعلقہ افراد کورسائی نہ دی جائے تاکہ پاسورڈ کا غلط استعمال روکا جاسکے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer