( قذافی بٹ ) بیوروکریسی کے متعدد اعلیٰ افسروں کے تقرر وتبادلے، سرفراز حسین خان کو ایڈیشنل سیکرٹری جنگلات جنوبی پنجاب تعینات کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق آغا محمدعلی عباس کو ڈی جی پی ایچ اے ملتان کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔ محمد تنویر حیدر کو ایڈیشنل سیکرٹری لائیو سٹاک جنوبی پنجاب، افتخار علی ایڈیشنل سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب، طارق محمود کو ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ جنوبی پنجاب اور آصف رؤف ایڈیشنل سیکرٹری ہاؤسنگ جنوبی پنجاب تعینات کردیا گیا ہے۔
غلام مصطفیٰ کو ایڈیشنل سیکرٹری بلدیات جنوبی پنجاب،عارف ضیاء ڈپٹی سیکرٹری لوکل گورنمنٹ جنوبی پنجاب اور مزمل بشیر کو ڈپٹی سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب تعینات کیا گیا ہے۔ اسی طرح ڈاکٹر ملک عابد محمود کو ڈی جی پی ایچ اے ڈی جی خان سے او ایس ڈی جبکہ محمود احمد کو ڈی جی پی ایچ اے ڈی جی خان کا اضافی چارج دے دیا گیا۔ بیوروکریسی میں تقرر وتبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔