غیر ملکی سرمایہ کاری میں زبردست کمی

غیر ملکی سرمایہ کاری میں زبردست کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42)پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کم ہو گئی، رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ کے دوران مجموعی طور پرغیر ملکی سرمایہ کاری میں 62 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال کے پہلے چار ماہ کے دوران ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری کا مجموعی حجم 42 کروڑ 55 لاکھ ڈالر رہا جو گزشتہ سال سے 69 کروڑ 88 لاکھ ڈالر کم ہے۔ اکتوبر کے دوران ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری کا مجموعی حجم صرف 3 کروڑ 66 لاکھ ڈالر رہا جو گزشتہ سال اکتوبر سے 84 فیصد کم ہے۔

رپورٹ کے مطابق جولائی سے اکتوبر تک پاکستان میں غیر ملکیوں کی طرف سے نجی شعبے میں نئی سرمایہ کاری کا حقیقی حجم 58 کروڑ 75 لاکھ ڈالر رہا جو گزشتہ سال سے 10 کروڑ ڈالر کم ہے، اس دوران صنعتی شعبے میں براہ راست نئی غیر ملکی سرمایہ کاری کا حجم 73 کروڑ 31 لاکھ ڈالر رہا۔ تاہم اسٹاک مارکیٹ میں بیرونی سرمایہ کاری سے 14 کروڑ 56 لاکھ ڈالر کا انخلا ہوا جبکہ چار ماہ میں حکومتی بانڈز اور ٹی بلز میں بیرونی سرمایہ کاری میں سے بھی 16 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی واپسی ہو گئی۔

رپورٹ کے مطابق 4 ماہ کے دوران پاور سیکٹر میں 35 کروڑ 23 لاکھ ڈالراور مالیاتی سیکٹر میں 11 کروڑ 85 لاکھ ڈالر کی نئی سرمایہ کاری ہوئی، چار ماہ میں سب سے زیادہ 33 کروڑ 23 لاکھ ڈالر کی نئی سررمایہ کاری چین سے کی گئی جبکہ اس دوران برطانوی سرمایہ کار اسٹاک مارکیٹ سے 6 کروڑ 97 لاکھ ڈالر، اور امریکی سرمایہ کار 6 کروڑ 24 لاکھ ڈالر نکال کر لے گئے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer