شہزاد خان: پنجاب حکومت کی وفاق کو مارکیٹیں رات آٹھ بجے تک بند کرنے اور اتوار کے علاوہ ہفتہ میں ایک روز مزید مارکیٹیں بند رکھنے کی سفارشات پر تا جر برادری کا تحفظات کا اظہار، صدرہال روڈ بابر محمود، صدر آل پاکستان خالد پرویز، صدر بیدن روڈ رانا عثمان نے تحفظات کا اظہار کردیا۔
تفصیلات کے مطابق کورونا کے پھیلاو کے پیش نظر پنجاب حکومت کی جانب وفاق کو سفارشات بھجوائی گئی ہیں، پنجاب حکومت نے کہا ہے کہ کورونا کے پیش نظر مارکیٹیں اور بازاروں کو رات آٹھ بجے بند کردیا جائے اور ہفتہ میں ایک چھٹی کا مزید اضافہ کیا جائے۔
پنجاب حکومت کی سفارشات پر شہر کے تاجر قائدین نے تحفظات کا اظہار کیا ہے، صدر ہال روڈ بابر محمود کا کہنا تھا کہ حکومت کوئی بھی فیصلہ کرنے سے قبل تاجر برادری کو اعتماد میں لے، تاجر رات آٹھ بجے اور ہفتہ میں مزید ایک روز کاروبار بند کرنے کے متحمل نہیں ہوسکتے۔
صدر آل پاکستان خالد پرویز اور صدر بیدن روڈ رانا عثمان نے بھی فیصلے پر تحفظات ظاہر کئے ہیں۔