پھلوں ،سبزیوں کی سرکاری قیمتوں میں کمی 

پھلوں ،سبزیوں کی سرکاری قیمتوں میں کمی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

نبیل ملک:سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں اتار چڑھائو برقرار،متعدد کی قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آئی ۔

گزشتہ روز کی نسبت آج شہر میں متعدد پھلوں اور سبزیوں کی سرکاری قیمتوں میں کمی کا رجحان، امرود، ناریل، انگور، انار، کھجور، پپیتا، لہسن، گوبی، مٹر کی قیمتیں مستحکم جبکہ سیب، پیاز، ٹماٹر، ادرک، شملہ مرچ، سبز مرچ، مونگرے، ساگ، گاجر، مولی کی قیمتوں میں معمولی کمی دیکھنے میں آئی، ادرک چھ سو روپے کلو، انگور، کھجور، لہسن، شملہ مرچ کی ٹرپل، پپیتا، ناریل، سبز مرچ، مٹر کی ڈبل جبکہ سیب، جاپانی پھل، آلو، پیاز، اروی، دیسی ٹینڈے، مونگرے کی سنچری آج بھی برقرار رہی-

سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق سیب 2 روپے کمی کے بعد 105 روپے کلو، امرود 83 روپے کلو ، کیلا 1 روپیہ اضافے کے بعد 76 روپے درجن، ناریل فی عدد 165روپے، انگور 205 روپے کلو ، پپیتا 140 روپے کلو پر مستحکم، انار 330 روپے کلو ، کھجور ایرانی 215 روپے کلو ، جاپانی پھل 4 روپے اضافے کے بعد 94 روپے کلو، آلو 1 روپیہ اضافے کے بعد 95 روپے کلو، پیاز 1 روپیہ کمی کے بعد 69 روپے کلو، ٹماٹر 5 روپے کمی کے بعد 155 روپے کلو، لہسن 270 روپے کلو ، ادرک 20 روپے کمی کے بعد 510 روپے کلو، ادرک کی قیمت دو دن میں 50 روپے کم ہوئی، ، انگور، کھجور، لہسن، شملہ مرچ کی ٹرپل سنچری، پپیتا، ناریل، سبز مرچ، مٹر کی ڈبل سنچری اور سیب، جاپانی پھل، آلو، پیاز، اروی، دیسی ٹینڈے، مونگرے کی سنچری آج بھی برقرار ھے-

شہریوں کے مطابق چند ایک پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں کل کی نسبت اضافہ بھی ہو۔جس کی وجہ سے مہنگائی کا طوفان بدستور برقرار ہے۔ اوپن مارکیٹ میں اشیا کی سرکاری نرخ نامے سے زائد پر فروخت جاری ہے، پرائس کنٹرول کمیٹیاں بھی فعال نہ ہونے سے شہری دو دو ہاتھوں لٹ رہے ہیں-