سٹی 42: پاکستانی گلوکار بلال سعید اور مومنہ مستحسن نے مداحوں کو خوشخبری سناتے ہوئے 'باری 2' جلد ریلیز کرنے کا اعلان کردیا
گلوکار بلال سعید اور مومنہ مستحسن نے پنجابی رومانوی گانے 'باری' کی مقبولیت کے بعد مداحوں کو اس گانے کا ری میک جلد ریلیز کرنےکی خوشخبری سنا دی ہے۔رومانوی گانا 'باری' گزشہ سال ریلیز کیا گیا تھا جس میں گلوکارہ مومنہ مستحسن اور گلوکار بلال سعید نے اپنی سریلی آواز کا جادو جگایا تھا۔
باری گانے میں بلال سعید اور مومنہ مستحسن نے اپنی آواز کا جادو جگانے کے ساتھ ساتھ اس میں پرفارم بھی خود کیا تھا جس کے بعد مداحوں نے ان کی جوڑی کو خوب پسند بھی کیا۔ بلال سعید اور مومنہ مستحسن کا گانا 'باری' ریلیز ہوتے ساتھ ہی اس قدر مقبول ہوا کہ اب انہوں نے اس گانے کا ری میک ورژن جلد ریلیز کرنے کا بھی اعلان کر دیا ہے۔
View this post on Instagram
دوسری جانب بلال سعید نے بھی انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ 'باری 2 میں مومنہ کو دیکھ کر ہاتھ پر چائے گرے گی؟ '۔
View this post on Instagram
خیال رہے کہ مومنہ اور بلال سعید کے گانے 'باری' کو یوٹیوب پر اب تک 8 کروڑ 92 لاکھ سے زائد بار دیکھا گیا ہے۔