30 کروڑ میں کبوتر کی نیلامی، خصوصیات کیا؟

30 کروڑ میں کبوتر کی نیلامی، خصوصیات کیا؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)کرہ ارض پر خوفناک،خونخوار،امن پسند پالتو جانور اور پرندے پائے جاتے ہیں، کسی بھی چیز کا شوق جب جنون کی حد تک بڑھ جائے یاتو اس میں نفع ہوتا ہے یاپھر نقصان کا سامنا کرنا پڑتا۔مگر کبوتروں کے شوقین کے شوق نے بھی لوگوں کو تعجب میں ڈال دیا،  30 کروڑ میں کبوتر کی نیلامی نے عالمی ریکارڈ قائم کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ہم نے اکثر یہ سُنا ہے کہ  شوق کی کوئی  قیمت نہیں ہوتی لیکن اگر ہم اپنے شوق کی قیمت کا تعین کرنے لگیں تو بات ہماری حیثیت سے کہیں دور نکل جاتی ہے،دنیا میں نایاب نسل کے جانور اور پرندے کم ہی نظر آتے ہیں کیونکہ ان کو کسی خاص مقابلے یا نمائش کے موقع پر پیش کیا جاتا اور ان کی خریدوفروخت کی جاتی ہے تاکہ ان سے بہتر منافع کمایاجاسکے، منفرد شوقین کے حامل افراد کی کمی نہیں،ایسی اشیاء کو خریدتے ہیں کہ لوگ دنگ رہ جاتے ہیں۔

بیلجیئم میں ایسا ہی ایک دلچپ واقعہ دیکھنے میں آیا جہاں  ریس میں حصہ لینے والے کبوتر کی نیلامی میں بھی بہت اونچی اُڑان نظر آئی، 29 کروڑ 93 لاکھ سے زیادہ میں فروخت ہو کر New kim نامی کبوتر نے نیا عالمی ریکارڈ بنا دیا۔کورونا وائرس کی وجہ سے تقاریب،نمادونمائش پر پابندی کی وجہ سے آن لائن کے ذریعے چیز کی خریدوفروخت کاسلسلہ چلا ہوا ہے،آن لائن نیلامی میں دو سالہ کبوتر کی بولی 37 ہزار 400 ڈالر سے شروع ہوئی جسے چینی شوقین خریدارنے ریکارڈ قیمت تک پہنچایا۔ کبوتر نے مارچ میں 23 کروڑ 41 لاکھ روپے میں بکنے والے Armando نامی بیلجئن کبوتر کی نیلامی کا ریکارڈ توڑا ہے۔

واضح رہے کہ قبل ازیں  روسی سائبیریا کے شہر نووو سائبرسک سے تعلق رکھنے والی خاتون  ایلینا اپنی پالتو بلی کی قیمت 1 کروڑ روبل (پاکستانی 2 کروڈ روپے ) لگائی تھی،خاتون نے روسی کلاسیفائیڈ پلیٹ فارم ’’آویتو‘‘ پر سیاہ رنگت رکھنے والی   اپنی بلی فروخت کرنے کا اشتہار دیا تھا اور خریدار سے 1 کروڈ روپے کا مطالبہ بھی کیا تھا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer