"اتنی آگ نہ جلائیں کہ آپ کا دامن ہی جل جائے"

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤ دلشاد) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت نے اپنے ووٹرز کو خوش کرنے کیلئے غیر قانوی و غیر آئینی شرائط عائد کیں، عدالت عالیہ سے انصاف کی پوری توقع ہے۔

مرکزی رہنما (ن) لیگ احسن اقبال نے انجنیئر امیر مقام اور پرویز ملک کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ حکومت نے غیرقانونی شرط لگائی، مجھے بھی بہت سے ای سی ایل کیسز سے پالا پڑا، کبھی نام نکالنے کیلئے شرائط نہیں لگائی گئیں لہذا ووٹرز کوخوش کرنے کیلئے شرط لگائی گئی۔

احسن اقبال نے کہا کہ اُمید ہے غیرقانونی شرط کے حوالے سے ریلیف ملے گا کیونکہ اس میں غیرانسانی رویوں پرمشتمل حکمرانوں کی غیرانسانی سوچ کی عکاسی کی گئی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کے ایک بیان کا جواب دیتے ہوئے احسن اقبال نے کہاکہ آپ جائیں گے تو تاریخی خسارہ چھوڑ کر جائیں گے، براہ مہربانی عوام کو گمراہ نہ کریں، ایسے رویوں کے منفی اثرات ہوں گے، اتنی آگ نہ جلائیں کہ آپ کا دامن ہی جل جائے۔

Sughra Afzal

Content Writer