ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آٹھویں جماعت کے امتحان کیلئے ایس او پیز جاری

آٹھویں جماعت کے امتحان کیلئے ایس او پیز جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) پنجاب ایگزمینشن کمیشن نے آٹھویں جماعت کے امتحان کے لیے ایس او پیز جاری کردیئے۔

 ذرائع کے مطابق تمام ڈسٹرکٹ کی سطح پرامتحانی کمیٹی تشکیل دے دی گئی، امتحانی کمیٹی کی سربراہی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کا چیف ایگزیکٹو آفیسر کرے گا، جبکہ ڈی ایم اوکمیٹی کا ممبر ہوگا، ڈی ای او سیکنڈری امتحانی کمیٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر ہوں گے، جبکہ ڈی ای او ایلیمنٹری فوکل پرسن کے فرائض سرانجام دیں گے۔

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے پبلک سکول کلسٹر سنٹر ہونگے، کلسٹر سنٹرز میں داخلہ فارم جمع کرائے جاسکیں گے، پیک کے تحت آٹھویں جماعت کا امتحان دینے کیلئے داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 دسمبر مقرر کی گئی ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer