(علی اکبر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کا قائمہ کمیٹوں سے استعفے دینے کا دباؤ رنگ لے آیا، پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے لئے اپوزیشن لیڈر میاں حمزہ شہباز اور خواجہ سلمان رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیئے گئے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے 100 ممبران کی جانب سے اسمبلی سیکرٹریٹ میں اپنے احتجاجاً استعفے جمع کروائے گئے تھے جس میں انہوں نے اپوزیشن لیڈر کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ ہونے سمیت دیگر وجوہات پر مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا تاہم سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ کی جانب سے سیاسی معاملات کو مدنظر رکھتے ہوئے 18 نومبر سے شروع ہونے والے پنجاب اسمبلی اجلاس کے لئے میاں حمزہ شہباز شریف اور خواجہ سلمان رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیئے گئے ہیں۔