(علی ساہی)شہری ہوجائیں ہوشیار خبردار، سگنل کے بعد اب ون وے کی خلاف ورزی پر لاہورمیں ای چالاننگ کا آغاز کردیا گیا۔
سیف سٹی حکام کے مطابق ون وے کی خلاف ورزی جان لیوا حادثات کا باعث ہے۔ ای چالاننگ پر عمل درآمد کروانے کے لیے شہر بھر میں ٹریفک وارڈنز کو خلاف ورزی کرنے والوں کا ڈیٹا وائرلیس سیٹ پر فراہم کیا جائیگا۔
سیف سٹی حکام کا کہنا ہے کہ شہری ای چالان بروقت ادا کریں ورنہ انکی گاڑی کو ٹریفک پولیس کی مدد سے تھانوں میں بند کردیا جائے گا۔ اب تک سینکڑوں نادہند گاڑیوں کو تھانے میں بند کیا جاچکا ہے۔
واضح رہے کہ پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے تحت الیکٹرانک چالان 23 ستمبر کو شروع کیا گیا تھا۔ جب سے ای چالان کا آغاز کیا گیا روزانہ پانچ ہزار سے زائد ای چالان کئے جارہے ہیں۔