ملک کے نامور قوال استاد شیر میانداد خان کے اعزاز  میں  تقریب کا اہتمام  

 ملک کے نامور قوال استاد شیر میانداد خان کے اعزاز  میں  تقریب کا اہتمام  
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی )ملک کے نامور قوال پرائیڈ اف پرفارمنس استاد شیر میانداد خان کے اعزاز  میں کلچرل جرنلسٹس فاؤنڈیشن آف پاکستان کے اشتراک سے تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کی کمپئرنگ ریاض خان نے کی۔

تقریب میں شوبز انڈسٹری کی نامور شخصیات نے شرکت کی جن میں چوہدری اعجاز کامران،جرار رضوی، ڈاکٹر صغرا صدف،استاد حامد علی خان،نایاب علی خان،انعام علی خان،جوجی علی خان،سید سہیل بخاری،میگھا،احمد نواز انجم،حسن عباس،طاہر سرور میر،علی رضا خان،شاہد خان،انور رفیع،طارق طافو،ندیم سلامت،مسعود سلامت،بابا یحییٰ ،پرویز کلیم،دردانہ رحمٰن ۔سید نور،محسن جعفر،منیر خان،خلیل الرحمٰن قمر،خاور نعیم ہاشمی،غلام عباس،سکندر میانداد،مدیحہ شاہ،،شفقت سلامت علی خان،ٹیسٹ کرکٹر عابد علی،سہیل ڑائچ ،نے شرکت کی۔تقریب میں شیر میانداد کے گھرانے بارے تفصیلی ڈاکومنٹری بھی دکھائی گئی۔

تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر صغرا صدف نے کہا کہ گلوکار روحانی شخصیت ہوتا ہے۔لوگوں کو صوفیا کے قریب کرنے میں قوالوں کا بہت بڑا کردار ہے۔شیر میانداد گلوکار تو بہت اچھے ہیں لیکن اس کے ساتھ ساتھ وہ انسان بھی بہت اچھے ہیں۔سینئر جرنلسٹ نعیم حنیف نے کہا کہ اس تقریب کے لئے سی جے ایف پی مبارکباد کی مستحق ہے۔سید نور نے کہا کہ شیر میانداد اس ایوارڈ کے اصل حقدار تھے۔گلوکار غلام عباس نے کہا کہ قوال بچہ گھرانہ نہایت مستند گھرانہ ہے جس نے قوالی کی بہت خدمت کی۔استاد حامد علی خان شیر میانداد کو ان کے کام کے صلے میں ایوارڈ ملا ہے ورنہ کئی لوگوں کو تو ویسے ہی مل جاتا ہے۔

استاد شفقت سلامت علی خان نے گہا کہ ایوارڈ سے بڑی بات یہ ہے کہ اتنے لوگ ان کی محبت میں یہاں آئے ہیں۔اداکارہ میگھا نے کہا کہ شیر میانداد کا ایوارڈ ہم سب کا ایوارڈ ہے۔انور رفیع نے کہا کہ شیرمیانداد گلوکار کے ساتھ ساتھ بہترین انسان بھی ہیں۔طاہر سرور میر نے کہا کہ شیر میانداد قوالی ہی نہیں بلکہ غزل بھی بہترین گاتے ہیں۔ سینئر جرنلسٹ خاور نعیم یاشمی نے کہا کہ شیر میانداد پاکستان ہا فخر ہیں۔پرویز کلیم نے کہا کہ شیر میانداد بڑے باپ کے بڑے بیٹے ہیں۔بابا یحییٰ نے کہا کہ میں شیر میانداد کے گھرانے کا بہت معترف ہوں۔

خلیل الرحمن  نے کہا شیر میانداد اس مقام تک بہت محنت کے بعد یہاں تک پہنچیں ہیں۔اداکارہ دردانہ رحمن نے کہا کہ بہترین تقریب کے لئے سی جے ایف پی مبارکباد کی مستحق ہے۔نامور اینکر سہیل وڑائچ نے کہا یہ شیر میانداد قوالی کے فن کو احسن طریقے سے آگے بڑھا رہے ہیں۔
 بھارتی اداکار رضا مراد، ہنس راج ہنس،راحت فتح علی خاں،راحت ملتانیکر،سہیل احمد،حمیرا ارشد، نے وڈیو پیغام میں شیر میانداد کو مبارکباد دی۔تقریب کے اختتام پر شیرمیاں داد نے پرفارم بھی کیا۔انہوں نے سب مہمانوں کاشکرہہ اداکیا۔ہہ سب لوگ میری محبت میں آئے ہیں۔