ویب ڈیسک: پیپلز پارٹی کےراہنما اور سابق وزیر امور کشمیر قمر الزماں کائرہ نے بتایا ہے کہ بھارت جی 20 کانفرنس کا ایک حصہ سری نگر میں رکھنا چاہتا ہے، پاکستان نے تمام ممالک کو اپنے خدشات اور تشویش سے آگاہ کیا ہے،
قمر لزماں کائرہ نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کی پُرامن تحریک کو کچلنے کیلئے ہر حربہ استعمال کر رہاے،مقبوضہ کشمیر میں مودی سرکار کشمیریوں پر مظالم ڈھا رہی ہے۔مودی نے مقبوضہ کشمیر کو کشمیریوں کیلئے جیل بنا دیا۔
قمر الزماں کائرہ نے کہا کہ بلاول بھٹو کی قیادت میں دنیا کو بھارت کا مکروہ چہرہ دکھاتے رہیں گے۔ حریت رہنماؤں اور کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو سلام پیش کرتے ہیں۔