گزشتہ پانچ سالوں میں لاہور کی آبادی میں کتنا اضافہ ہوا؟ جانیے

 گزشتہ پانچ سالوں میں لاہور کی آبادی میں کتنا اضافہ ہوا؟ جانیے
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

بسام سلطان: لاہور کی آبادی سالانہ 3 فی صد کی رفتار سے بڑھنے لگی، گزشتہ پانچ سالوں میں لاہور کی آبادی میں 20لاکھ 8ہزار 387 افراد کا اضافہ ہوا۔  

تفصیلات کے مطابق لاہور میں مردم شماری کا عمل 100فی صد مکمل کر لیا گیا۔ضلع لاہور کی آبادی 1کروڑ 31لاکھ 28ہزار 372نفوس ہو گئی۔ 

رائے ونڈ کی آبادی میں سب سے زیادہ 34.91کا اضافہ شمار کیا گیا، 2017 میں رائے ونڈ کی آبادی  848541تھی جو بڑھ کر1144776ہو گئی ہے۔ اس حوالے سے رائے ونڈ کی آبادی میں سالانہ 5.82فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ ماڈل ٹاؤن کی آبادی 2703569سے بڑھ کر64172 32لاکھ ہوگئی۔ ماڈل ٹاؤن کی آبادی میں بھی 20.74فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

واضح رہے کہ 2017میں لاہور کی آبادی 1کروڑ11لاکھ 19ہزار 985شمار کی گئی تھی۔ 

Bilal Arshad

Content Writer